مودی نے امریکی سینیٹر کی اہلیہ سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک  پير 23 ستمبر 2019
مودی نے ویڈیو پیغام میں امریکی سینیٹر کی اہلیہ کو ’سوری‘ کہا۔ فوٹو : فائل

مودی نے ویڈیو پیغام میں امریکی سینیٹر کی اہلیہ کو ’سوری‘ کہا۔ فوٹو : فائل

ہوسٹن: عالمی دوروں پر اپنی بے تکی حرکتوں کی وجہ سے شہرت رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ امریکا کے دوران سینیٹر جان کورنین کی اہلیہ سے معافی مانگنا پڑگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک جلسے سے خطاب کیا جس میں شرکت کے لیے امریکی سینیٹر جان کورنین بھی موجود تھے۔

جان کورنین نے بھارتی وزیراعظم کو بتایا کہ آج ان کی اہلیہ کی سالگرہ ہے تاہم وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنے کے بجائے جلسے میں شرکت کے لیے چلے آئے جس پر اہلیہ ناراض بھی ہیں۔

بھارتی وزیراعظم مودی کسی پروٹوکول کا خیال کیے بغیر نجی معاملے میں کود پڑے اور ایک ویڈیو بیان جاری کردیا جس میں سینیٹر جان کورنین کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے معذرت کی کہ ان کی وجہ سے جوڑا ایک ساتھ سالگرہ نہ منا سکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔