ٹیلنٹڈ سنگرز کی تلاش کیلیے ’’اسٹارگلوکار ‘‘ پروگرام کا آغاز

شوبز رپورٹر  منگل 24 ستمبر 2019
نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلیے اسٹار گلوکار پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلیے اسٹار گلوکار پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  پاکستان میں نئے ٹیلنٹڈ سنگرز کی تلاش کے لیے “اسٹارگلوکار ” پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں پنجاب لیول پرنئے ٹیلنٹڈ سنگرز کی تلاش کے لیے “اسٹارگلوکار ” پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے گلوکار رافع شہباز اور ڈائیریکٹر محمد اکمل نے پروگرام ترتیب دیدیا۔

اس سلسلے میں رافع شہباز اور محمد اکمل نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کی تہذیب، رسم ورواج کے ساتھ موسیقی کے فروغ اور نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلیے اسٹار گلوکار پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے، جس کو ویب پر پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔