منگلا پاور ہاؤس بند ہونے سے متعدد شہروں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ

پاور ہاؤس کے ٹربائنز بند ہونے سے 920 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، ذرائع واپڈا


ویب ڈیسک September 24, 2019
پانی صاف ہونے پر منگلا پاور ہاؤس کی ٹربائنوں کو دوبارہ چلا دیا جائے گا، ذرائع واپڈا۔ فوٹو:فائل

زلزلے کے بعد منگلا پاور ہاؤس بند کردیا گیا ہے جس کے باعث متعدد شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کشمیر اور خیبرپختون خوا میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد منگلا ڈیم کے پاور ہاؤس کے ٹربائنز بند ہو گئے ہیں اور پاور ہاوس بند ہونے سے متعدد شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع واپڈا نے بتایا ہے کہ منگلا پاور ہاوس 920 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا تھا، تاہم زلزلے کے بعد پانی گدلا ہوگیا ہے اورحفاظتی اقدامات کے پیش نظر منگلا پاور ہاؤس کی ٹربائنیں بند کردی گئی ہیں، پاور ہاؤس کے ٹربائنز بند ہونے سے 920 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، جس کے باعث ملک کے متعدد شہروں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، تاہم پانی صاف ہونے پر منگلا پاور ہاؤس کی ٹربائنوں کو دوبارہ چلا دیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زلزلے سے تباہی، 17 افراد جاں بحق

دوسری جانب ترجمان وزارت توانائی نے بیان جاری کیا ہے کہ ملک میں بجلی کی سپلائی اس وقت پوری ہے اور تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی لے رہی ہیں، ‏اسلام آباد اور گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کا بجلی سپلائی کا نظام اس وقت بالکل بحال ہے اور دونوں کپمنیاں اس وقت ضرورت کے مطابق بجلی لے رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں