كرسٹلینا جارجیو آئی ایم ایف کی نئی ایم ڈی منتخب

كرسٹلینا جارجیو یكم اكتوبر 2019 كو اپنے عہدے كا چارج سنبھالیں گی


Irshad Ansari September 25, 2019
كرسٹلینا جارجیو یكم اكتوبر 2019 كو اپنے عہدے كا چارج سنبھالیں گی، فوٹو: فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)كے ایگزیكٹو بورڈ نے مس كرسٹلینا جارجیو كو پانچ سال كیلئے آئی ایم ایف كی نئی مینجنگ ڈائریكٹر اور ایگزیكٹو بورڈ كے چیئرمین كے عہدے كیلئے منتخب كرلیا ہے۔

كرسٹلینا جارجیو یكم اكتوبر 2019 كو اپنے عہدے كا چارج سنبھالیں گی ان كی بطور ایم ڈی آئی ایم ایف تقرری كی معیاد كا آغاز بھی یكم اكتوبر 2019 سے ہوگا۔

آئی ایم ایف كی نئی ایم ڈی كا كہنا ہے كہ آئی ایم ایف كی ایم ڈی منتخب ہونا ان كے كیلئے بڑے اعزاز كی بات ہے اور ایسے وقت میں انكا ایم ڈی منتخب ہونا ایك بہت بڑی ذمہ داری ہے كہ جب عالمی اقتصادی شرح نمو مسلسل مایوس كن ہے اور تجارتی تناؤ برقرار ہے ، جبكہ قرض تاریخی اعتبار سے اعلی سطح پر ہے۔

اس ضمن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)كی طرف سے گذشتہ رات گئے جاری كردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے كہ آئی ایم ایف ایگزیكٹو بورڈ نے مس كرسٹلینا جارجیو كو پانچ سال كیلئے آئی ایم ایف كی نئی مینجنگ ڈائریكٹر اور ایگزیكٹو بورڈ كے چیئرمین كے عہدے كیلئے منتخب ہے اور كرسٹن لیگارڈ كے بعدمس كرسٹلینا جارجیو آئی ایم ایف كی ایم ڈی تعینات ہونیوالی

مس كرسٹلینا جارجیو 1944 میں ایمرجنگ ماركیٹ كے اپنے قیام كے بعد سے ابھرتی ہوئی ماركیٹ كی معیشت سے تعلق ركھنے والی پہلی شخصیت ہیں جو آئی ایم ایف كی قیادت كرنے جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں