ٹھٹھہ میں کشتی پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 ماہی گیر جھلس کر جاں بحق، 3 زخمی

نامہ نگاران  جمعرات 26 ستمبر 2019
زخمیوں کو پاک بحریہ کی ٹیم نے رورل ہیلتھ سینٹر چوہڑ جمالی منتقل کر دیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

زخمیوں کو پاک بحریہ کی ٹیم نے رورل ہیلتھ سینٹر چوہڑ جمالی منتقل کر دیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

ٹھٹھہ / سجاول:  ٹھٹھہ کے قریب کشتیپر آسمانی بجلی گرنے سے 3 ماہی گیر جھلس کر جاں بحق اور 3 ماہی گیر شدید زخمی ہو گئے۔

شاہ بندر کے قریب ابراہیم شاہ واڑی وارو کے مقام پر لانچ پر سوار ماہی گیروں کا ایک گروپ مچھلیوں کا شکار کر رہا تھا کہ اچانک ان پر آسمانی بجلی آ گری، جس کے نتیجے میں 3 ماہی گیر رزاق، اسماعیل اور دھنی بخش موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 ماہی گیر عبدالستار، عبدالرشید اور ادریس جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق مالہیو برادری سے ہے، زخمیوں کو پاک بحریہ کی ٹیم نے رورل ہیلتھ سینٹر چوہڑ جمالی منتقل کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔