ماہرہ خان کی کامیابی میں سرخ رنگ کی اہمیت

زنیرہ ضیاء  جمعرات 26 ستمبر 2019
ماہرہ خان کی خوبصورتی کی تعریف بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی کئے بنا بھی نہیں رہ سکی تھیں، فوٹوفائل

ماہرہ خان کی خوبصورتی کی تعریف بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی کئے بنا بھی نہیں رہ سکی تھیں، فوٹوفائل

کراچی: نامور اداکارہ ماہرہ خان کے سرخ لباس میں  نئے فوٹو شوٹ کے چرچے سوشل میڈیا پر جاری ہیں۔

ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی دلکش اور حسین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن پر ہر لباس جچتا ہے لیکن ماہرہ اور سرخ رنگ کے درمیان ایک خاص تعلق ہے کیونکہ ماہرہ جب بھی سرخ لباس زیب تن کرتی ہیں ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان کو بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

سرخ رنگ سے خاص تعلق کا ذکر ماہرہ خان پہلے بھی کرچکی ہیں جب انہوں نے اپنی 22 سال پرانی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ سرخ لباس زیب تن کیے ننھی دلہن کے روپ میں غضب ڈھا رہی تھیں۔

یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ماہرہ نے لکھا تھاکہ لال اور  میرا پرانا رشتہ ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ماہرہ اپنی والدہ کا شادی کا جوڑا زیب تن کیے بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ ان کی خوبصورتی کی تعریف بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی کئے بنا نہیں رہ سکی تھیں۔

بعد ازاں ماہرہ خان کے فلم’’پرے ہٹ لو‘‘میں سرخ لہنگے کے چرچے بھی کئی رز تک جاری رہے۔ ماہرہ خان نے فلم کی ریلیز سے قبل سرخ لہنگے میں اپنی پہلی جھلک جاری کی تھی اور سوشل میڈیا صارفین ان کے لباس پر دل ہار بیٹھے تھے۔ یہاں تک کہ ماہرہ خان کو پاکستان کی مادھوری تک کہا جانے لگا تھا۔

اب ایک بار پھر ماہرہ خان نے سرخ رنگ کے انتہائی خوبصورت گاؤن میں اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ ہمیشہ کی طرح غضب ڈھارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔