بغیر میک اپ مارننگ شو کرنے کا دعویٰ ندا یاسر کو مہنگا پڑگیا

ٹھیک ٹھاک میک اپ کیا ہوا ہے اس کے بعد تو صرف پلاسٹک سرجری ہی رہ جاتی ہے، صارفین


ویب ڈیسک September 26, 2019
تاہم سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے اس دعوے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے فوٹو انٹرنیٹ

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کو بغیر میک اپ مارننگ شو کرنے کا دعویٰ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ یہ دعویٰ کرتی نظر آرہی ہیں کہ انہوں نے چہرے پر بالکل بھی میک اپ نہیں کیا ہوا ہے اور آج وہ شو میں بغیر میک اپ بالکل سادی آئی ہیں۔ ندا یاسر نے کہا کہ انہیں اپنا بغیر میک اپ لُک بہت اچھا لگ رہا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B23omHYnBio/"]

تاہم سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے اس دعوے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اور صارفین ندا یاسر پر برہم ہوتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کے چہرے پر میک اپ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک صارف نے کہا اور کیسا ہوتا ہے میک اپ؟ کیا یہ واقعی بغیر میک اپ لُک ہے؟ ایک صارف نے لکھاٹھیک ٹھاک میک اپ کیا ہوا ہے، اس کے بعد تو صرف پلاسٹک سرجری ہی رہ جاتی ہے۔ ایک صارف نے لکھا اور کتنا میک اپ کرنا ہے، اگر یہ نو میک اپ ہے تو میک اپ کسے کہتے ہیں پھر۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں