- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
کئی ٹن وزنی اور 16 فٹ اونچا جناتی روبوٹ صرف 50 ہزار ڈالر میں
آکلینڈ: کِک اسٹارٹر کمپنی میگا بوٹس نے ای بے پر اپنا جناتی روبوٹ فروخت کے لیے پیش کردیا جو درحقیقت روبوٹوں کے درمیان تصادم کے لیے بنایا گیا تھا۔
یہ کمپنی اب دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور اسی بنا پر اپنا 15 ٹن وزنی میگا روبوٹ فروخت کے لیے ای بے پر پیش کیا ہے۔ یہ روبوٹ 2015ء میں ٹوکیو کی کمپنی سویڈوباشی ہیوی انڈسٹری کی جانب سے 13 فٹ بلند لڑاکا روبوٹ کیوراٹاس سے دوبدو روبوٹ لڑائی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ اور اس کا نام ’’ایگل پرائم ‘‘رکھا گیا ہے۔
ایگل پرائم پانچ میٹر بلند ہے اور اس میں 430 ہارس پاور کی قوت ہے جسے ایک خاص انجن کورویٹا سے طاقت دی جاتی ہے۔ اس کا پورا سافٹ ویئر اوپن سورس جاوا کوڈ میں لکھا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں قرض لیا گیا تھا جسے کمپنی اب تک ادا نہیں کرسکی۔
ای بے پر اس روبوٹ کی بولی ایک ڈالر لگائی گئی تھی جو بڑھتے بڑھتے اب 50 ہزار ڈالر تک آپہنچی ہے یعنی صرف چند گھنٹوں میں اس کی قیمت ایک سے 50 ہزار ڈالر تک پہنچی ہے لیکن اتنے بڑے لڑاکا روبوٹ کو کیلی فورنیا کے شہر اوکلینڈ سے دوسرے علاقے میں بھیجنے پر چار ہزار ڈالر اضافی خرچ ہوں گے۔
اگر امریکا کے انتہائی مشرقی کنارے (ایسٹ کوسٹ) پر اسے پہنچایا جائے تو یہ رقم 17 ہزار ڈالر تک جاپہنچے گی۔ اگر امریکا سے باہر کوئی خریدار ہے تو اس پر 50 ہزار ڈالر صرف بھیجنے کا خرچ ہوگا اور سمندری راستے سے منزل تک پہنچنے میں دو ماہ لگیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔