7 کروڑ کی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر ڈیمانڈ نوٹس جاری

احتشام مفتی  جمعـء 27 ستمبر 2019
درآمدکنندگان نے7کروڑ ایک لاکھ 27 ہزار934 روپے مالیت کی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی ادائیگی نہیں کی تھی۔ فوٹو : فائل

درآمدکنندگان نے7کروڑ ایک لاکھ 27 ہزار934 روپے مالیت کی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی ادائیگی نہیں کی تھی۔ فوٹو : فائل

کراچی:  پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کلکٹوریٹ نے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر 7کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر ڈیمانڈ نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع نے ایکسپریس کوبتایا کہ متعدد درآمدکنندگان جن میں میسرزاکمل پرنٹ ہاؤس، میسرز انڈس پنسل انڈسٹریز، میسرزمحسن میچ فیکٹری، میسرزاشرف میچ پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرزجی ایم وائی پیکیجزانڈسٹریز، میسرز ڈیولکس پیکیجز، میسرزایم کامل سنز، میسرزہمدان پیپر پروڈکٹس، میسرز القین پیکیجز، میسرز ایپل پیپرپروڈکٹس، میسرز ڈان کنویکٹ، میسرزسلمان پیپر پروڈکٹس، میسرز زیڈ آر ٹریڈرز، میسرزوائٹل مارکیٹنگ اور میسرز یونیورسل شامل ہیں کی جانب سے ون سائیڈکوٹڈڈوپلیکس بورڈ، گرے بلیک کے 96 کنسائمنٹس کی کلیئرنس مس ڈیکلیئریشن ذریعے کی گئی تھی جس پر مذکورہ درآمدکنندگان نے7کروڑ ایک لاکھ 27 ہزار934 روپے مالیت کی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی ادائیگی نہیں کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔