بھارت میں خواتین کا تحفظ خطرناک صورتحال اختیار کرچکا، سوارا بھاسکر

ویب ڈیسک  جمعـء 27 ستمبر 2019
حکمران جماعت کی تین ہائی پروفائل شخصیت پر ریپ کا الزام ہے، اداکارہ سوارا بھاسکر۔ فوٹو: فائل

حکمران جماعت کی تین ہائی پروفائل شخصیت پر ریپ کا الزام ہے، اداکارہ سوارا بھاسکر۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے ہی ملک کا مکروہ چہرہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں خواتین کا تحفظ خطرناک صورتحال اختیار کرچکا ہے۔

اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت میں مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت بھر میں خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں، اس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ ہمارے پاس اس وقت حکمران جماعت کی تین ہائی پروفائل شخصیت ایسی ہیں جن پر ریپ کا الزام ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ بڑے عہدوں پر ایسے افراد کی موجودگی کی وجہ سے ریپ کی متاثرہ خواتین کو مقدمہ درج کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے جوکہ ہمارے پورے معاشرے کے لیے تشویش ناک ہے جب کہ اس پریشان کن حالات میں قانون دان کو خواتین کے تحفظ کے خاطر قانون بنانے کے لیے نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ حکمران جماعت (بی جے پی) کے اترپردیش صوبے کے ایک وزیر کلدیپ سنگھ سینگر پر خاتون کے ساتھ  زیادتی کا الزام ہے جب کہ دوسری جانب بی جے پی کے وزیر کی جانب سے جنسی استحصال کے خلاف آواز بلند کرنے والی لڑکی کو ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔