نالائق حکومت منی بجٹ لانے کی تیاری کر رہی ہے ترجمان مسلم لیگ ن

ٹیکس وصولی اہداف میں مسلسل ناکامی کا بدلہ غریب عوام سے لیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک September 28, 2019
ریکارڈ ریونیو شارٹ فال کا خطرہ معاشی تباہی کا پیغام ہے، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائق حکومت اپنی نااہلیوں کی وجہ سے منی بجٹ لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مالی سال کی ‎پہلی سہ ماہی کے دوران محصولات کے ہدف میں 40 ارب روپے کا شارٹ فال اور ہدف میں 230 ارب کی کٹوتی حکومتی معاشی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ‎ماہانہ اور سہہ ماہی معاشی اہداف میں تبدیلی ثبوت ہے کہ حکومتی معاشی حکمت عملی پہلے دن سے غلط تھی۔ یہ پہلی حکومت ہے جس سے اپنے ہی متعین کردہ ماہانہ اور سہہ ماہی معاشی اہداف پورے نہیں ہورہے۔ ریکارڈ ریونیو شارٹ فال کا خطرہ معاشی تباہی کا پیغام ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں بنائے گئے ٹیکس اضافے کے زونز بھی ختم کردئیے حالانکہ یہ زونز ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے لیے بنائے گئے تھے ‎آئی ایم ایف نے کم اہداف کا تخمینہ دیا لیکن حکومت نے حماقت کرتے ہوئے انہیں مزید بڑھا دیا۔ اپنی نااہلیوں کی وجہ سے نالائق حکومت منی بجٹ لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت محصولات کی مد میں 5 ہزار 503 ارب روپے وصولی کا ہدف حاصل نہیں کرسکے گی۔ پہلی سہہ ماہی میں ٹیکس وصولی کے اہداف پورے نہ ہونا عوام کا حکومت پر عدم اعتماد ہے۔ ‎تبدیلی صرف مہنگائی زیادہ اور ترقی کی شرح کم کرنے میں ہوئی ہے، غریب عوام پر ٹیکسوں کی چھری اور امیروں کے ٹیکس معاف ہوں تو عوام ٹیکس کیوں دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں