ڈالر کی قدر بڑھنے کے باوجود سونے کی قیمت میں واضح کمی

فی تولہ سونا 87 ہزار روپے اور دس گرام سونےکی نئی قیمت 74 ہزار 588 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک September 30, 2019
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کمی ہوئی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا اور ڈالر 157 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے 36 پیسے تک پہنچ گیا، تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 40 پیسے کی سطح پر برقرار رہا۔

ڈالر کی قدر بڑھنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کمی واقع ہوئی، جب کہ عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کمی ہوئی اور سونا سستا ہوکر 1487 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 87 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 74 ہزار 588 روپےہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1050 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں