صوبے انتظامی یونٹس ہیں جن میں اضافہ ہو سکتا ہے خالد مقبول صدیقی

مسلسل متصبانہ پالیسوں کے باعث سندھ کی تقیسم کوروکنے کی ذمے داری اب متعصبانہ رویہ رکھنے والوں پرعائدہوتی ہے،وفاقی وزیر


Numainda Express October 01, 2019
مسلسل متصبانہ پالیسوں کے باعث سندھ کی تقیسم کوروکنے کی ذمے داری اب متعصبانہ رویہ رکھنے والوں پرعائدہوتی ہے،وفاقی وزیر (فوٹو: فائل)

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ صوبے انتظامی یونٹس ہیں جن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد میں سانحہ30 ستمبر کے شہدا کی 31ویں برسی کے موقع پر دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو متحد رکھنے کے لیے ہم اپنے حصے کی قربانی اپنے اختیار سے زیادہ دے چکے ہیں لیکن مسلسل متصبانہ پالیسوں کے باعث سندھ کی تقیسم کو روکنے کی ذمے داری اب متعصبانہ رویہ رکھنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔

ہمارے نزدیک دھرتی ماں صرف پاکستان ہے اور پاکستان ہی ناقابل تقیسم ہے، صوبے تو انتظامی یونٹس ہیں جن میں آبادیوں کی ضرورت کی وجہ سے اضافہ ہو سکتا ہے، نیویارک میں ایم کیو ایم کے پرچم کو اٹھا کر نفرت انگیز سیاست کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں