6 افراد کی زیادتی، خاتون نے دو ملزمان کو شناخت کرلیا

کورٹ رپورٹر  جمعرات 3 اکتوبر 2019
عدالت میں 60 ڈمی ملزم پیش ہوئے جس میں سے خاتون نے دو کو شناخت کرلیا (فوٹو: فائل)

عدالت میں 60 ڈمی ملزم پیش ہوئے جس میں سے خاتون نے دو کو شناخت کرلیا (فوٹو: فائل)

 کراچی: اجمیر نگری میں 6 افراد کی زیادتی سے متاثرہ خاتون نے شناخت پریڈ میں دو ملزمان کو پہچان لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے روبرو پولیس اہلکاروں سمیت 6 ملزمان کی خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل ہوا جس میں متاثرہ خاتون نے 2 ملزموں کو شناخت کرلیا۔

یہ پڑھیں: پولیس اہلکاروں کی گھر میں گھس کر خاتون سے اجتماعی زیادتی، 6 ملزمان گرفتار 

خاتون کے مطابق ملزموں میں لیاقت اور رزاق شامل ہیں اور انہوں نے میرے ساتھ زیادتی کی۔ شناخت پریڈ کے لیے 6 ملزموں کو ایک ایک کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ 60 ڈمی ملزموں کے درمیان 2 ملزم شناخت ہوئے۔

عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے اور متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔