بھارتی کم عمرترین ویمن کرکٹر شیفالی ورما کا لڑکا بن کر ٹریننگ کا انکشاف

شیفالی نے 15 برس کی عمر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹوئنٹی 20 میچ کھیلاتھا۔


Sports Desk October 04, 2019
شیفالی نے 15 برس کی عمر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹوئنٹی 20 میچ کھیلاتھا۔ فوٹو: فائل

بھارت کی جانب سے ڈیبیو کرنے والی کم عمر ترین پلیئر شیفالی ورما لڑکا بن کر ٹریننگ کرتی رہیں۔

شیفالی ورما کا تعلق روہتک سے ہے جہاں پر کسی بھی کرکٹ اکیڈمی میں لڑکیوں کو ٹریننگ دینے کا اہتمام نہیں کیا جاتا، انھوں نے اپنی شناخت چھپانے کیلیے والد سنجیو ورما کے کہنے پر بال کٹواکر لڑکوں کے ساتھ ٹریننگ کی، شیفالی نے 15 برس کی عمر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹوئنٹی 20 میچ کھیلاتھا۔

مقبول خبریں