ہندوستانی ڈائریکٹرز کو پاکستانی فنکاروں سے شکایات ہیں، مہیش بھٹ

عمیر علی انجم  پير 7 اکتوبر 2013
2013ء میں بہترین فلمیں بنائی گئیں،ابھی کچھ کمی سی ہے جس پرتوجہ کی ضرورت ہے۔ فوٹو: فائل

2013ء میں بہترین فلمیں بنائی گئیں،ابھی کچھ کمی سی ہے جس پرتوجہ کی ضرورت ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ نے کہاہے کہ سال 2013میں انڈسٹری نے کئی بہترین فلمیں بنائی ہیں مگر میں سمجھتاہوں اب بھی کچھ کمی سی ہے جس پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ ماضی میں جن کہانیوں پرفلمیں بنتی رہی ہیں اب بھی اسی روش پرچلاجارہاہے جب کہ اگرکام میں مزیدجدت پیداکی جائے توزیادہ بہتری آسکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مھیش بھٹ کاکہنا تھا کہ پاکستان سے جوفنکارہندوستان آکرکام کررہے ہیں وہ اپنے حصے کاکام تومعیاری کررہے ہیں مگر ڈائریکٹرز کو ان سے شکایات ہیں اکثرفنکارفلم سائن کرتے ہیں اور پھر پاکستان چلے جاتے ہیں جس سے فلمیں تاخیر کا شکارہوجاتی ہیں فنکارکواپنے کام سچاہوناچاہیے مجھے پاکستانی فنکاروں کے کام نے متاثرکیاہے میراانھیں مشورہ ہے کہ اپنے کام سے پابندہوجائیں انکا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان اورپاکستان کوملکرفلم کے لیے کام کرناہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔