کپاس کی پیداوار ایک کروڑ گانٹھ رہنے کا امکان

شہباز رانا  ہفتہ 5 اکتوبر 2019
حکومت کپاس کے کاشت کاروں کے مفاد میں اقدامات کرے ، اپٹما
۔ فوٹو : فائل

حکومت کپاس کے کاشت کاروں کے مفاد میں اقدامات کرے ، اپٹما ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی نے جمعہ کو بتایاہے کہ ایک تخمینے کے مطابق کپاس کی پیداوارایک کروڑ 2 لاکھ (10.2ملین)گانٹھ رہے گی۔

وزارت تحفظ خوراک کاکہناہے کہ اندازے کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت کپاس کی پیداوار3لاکھ 40 ہزار گانٹھ یا3.4فیصد زائد ہے جبکہ قومی اقتصادی کونسل نے15لاکھ گانٹھ کی پیداوار کا ہدف مقرر کیاتھا۔

ٹیکسٹائل ڈویژن کے حکام کے مطابق کپاس کی ملکی ضرورت 13لاکھ سے 15لاکھ گانٹھ سالانہ ہے۔ ملکی ضرورت پوری کرنے کیلیے 7.2ملین ڈالر سے 1.2بلین ڈالر کی کپاس درآمدکرناپڑے گی۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے ایک نمائندے کاکہناہے کہ موجودہ تخمینہ زمینی حقائق اور پیش گوئی کے بہت قریب ہے، حکومت کو کپاس کے کاشت کاروں کے مفاد میں اقدامات کرنے چاہئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔