اسپتال اور لیباریٹریاں امراض کا ڈیٹا محکمہ صحت کو بھیجنے کی پابند

طفیل احمد  پير 7 اکتوبر 2013
ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل ،نوٹیفکیشن کل جاری ہوگا،سیکریٹری صحت دھاریجو۔ فوٹو: فائل

ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل ،نوٹیفکیشن کل جاری ہوگا،سیکریٹری صحت دھاریجو۔ فوٹو: فائل

کراچی: محکمہ صحت نے کراچی سمیت صوبے کے تمام نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں کو پابند کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی وبائی مرض کی تشخیص کی صورت میں محکمہ صحت کو مطلع کیا جائے۔

محکمہ کے سیکریٹری جام انعام اللہ دھاریجو نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت صوبے میں ڈنگی،کانگوسمیت دیگر پھیلنے والی بیماریوں میں مبتلا مریضوںکا ڈیٹا محکمہ کو بھیجیں تاکہ محکمہ کی جانب سے بیماریوںکاڈیٹا جمع کرکے ان امراض سے نمٹنے کی حکمت عملی تشکیل جائے۔

انھوں نے بتایا کہ محکمہ نے مختلف ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا ہے اورتمام نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوںکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈنگی سمیت دیگر منتقل ہونے والی بیماریوںکی تشخیص کی صورت میں محکمہ صحت کو بھی مطلع کریں تاکہ ان مریضوںکا ڈیٹا جمع کیا جاسکے بیماریوںکا ڈیٹا محکمہ کوبھیجنے کی ہدایت کا نوٹیفکیشن آئندہ 24 گھنٹے میں جاری کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔