- پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
- فلائنگ کلبز اور چارٹر کمپنیوں کے جہازوں کو فیول کی فراہمی بند
- وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے رابطہ، بیل آؤٹ پیکیج کیلیے ڈیڈلاک ختم کرنے کا مطالبہ
- نواز شریف پارٹی عہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
- ترک قوم اپنے فیصلے خود کرتی ہے مغرب نہیں، صدر طیب اردوان
- ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مانگ لیے
- پلیئرز امیج رائٹس، فیکا نے معاوضہ مانگ لیا
- عمران ریاض لاپتا کیس؛ معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہونے کا انکشاف
- ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار
- چین نے امریکا کی وزرائے دفاع ملاقات کی درخواست مسترد کردی
- ڈکیتی میں مزاحمت پر احتساب بیورو کے حاضر سروس جج قتل
- دوران پرواز بچے کی پیدائش؛ قطر کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
- نیشنل گیمز؛ آرمی نے باقی ٹیموں کو کوسوں پیچھے چھوڑ دیا
- گھر میں لگائے گئے پودے سرطان کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں
- کوئی یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کو اکیلا لے کرچلوں گا تو یہ بھول ہے، شاہد آفریدی
- فرنچائز اور انٹرنیشنل کرکٹ ایک ساتھ چلنے کو تیار
- درجنوں مگر مچھوں نے تالاب کے مالک کو ہلاک کر ڈالا
- بحرالکاہل کی عمیق گہرائیوں سے 5000 سے زائد آبی حیات دریافت
- کچی آبادیاں، تجاوزات آپریشن اور متاثرین
- اسٹیٹ بینک نے نظامِ ادائیگی کا تیسرا سہ ماہی جائزہ جاری کردیا
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی

میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، فوٹو: پی سی بی
لاہور: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے 166 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس کے بلے بازوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، کم تجربہ کار ٹیم کے سامنے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 101 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹاپ آرڈر ناکام ہوگیا، پانچویں اوور میں گرین شرٹس کے 3 مستند کھلاڑی صرف 22 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، طویل عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل ایک بار پھر شائقین کو مایوس کر گئے، احمد شہزاد 4 اور عمر اکمل صفر پر چلتے بنے جب کہ بابر اعظم 13 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
چوتھی وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اور افتخار احمد نے 46 رنز جوڑ کر کچھ مزاحمت کی لیکن ٹیم کو مکمل تباہی سے نہ بچا سکے، آؤٹ آف فارم سرفرا ز احمد اس بار بھی کوئی کارنامہ سرانجام نہ دے سکے اور 24 رنز بنا کر چلتے بنے جب کہ افتخار احمد 25 رنز بنا کر ٹاؤ اسکورر رہے۔
پاکستان کے آخری پانچ کھلاڑی صرف اسکور میں صرف 25 رنز کا ہی اضافہ کرسکے، آصف علی 6، عماد وسیم 7، فہیم اشرف 8، شاداب خان 6 اور محمد عامر ایک اسکور پر چلتے بنے۔سری لنکا کی جانب سے اوڈانا اور پرادیپ نے 3،3 جب کہ ڈی سلوا نے 2 اور راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز کا آغاز فراہم کیا، گناتھلاکا نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے، ان کی باری میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، دوسری وکٹ پر راجاپکسایا اور فرنینڈو نے 36 رنز جوڑے ، فرنینڈو 33 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ تیسری وکٹ راجاپکسایا کی صورت میں گری جو 32 رنز بنا کر حسینین کی گیند پر ایلبی ڈبلیو ہوئے۔
انیسویں اوور میں 153 کے مجموعے پر محمد حسنین نے مسلسل دو گیندوں پر شاناکا اور جایاسوریا کی وکٹیں حاصل کرکے رنز کی رفتار کو بریک لگا دی اور آئی لینڈرز کو مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 165 رنز پر اکتفا کرنا پڑا جب کہ اوڈانا 5 اور ڈی سلوا 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
گرین شرٹس کی جانب سے محمد حسنین سب سے کامیاب بولر قرار پائے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔