ملک بھر میں ڈینگی کا خطرہ برقرار، ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی

کوئٹہ میں 4 افراد ڈینگی کا شکار، راولپنڈی میں گھر میں فریج،کچن، ٹنکی سے لاروا برآمد۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ میں 4 افراد ڈینگی کا شکار، راولپنڈی میں گھر میں فریج،کچن، ٹنکی سے لاروا برآمد۔ فوٹو : فائل

شہر شہر گاؤں گاؤں ڈینگی کا راج ہے، ملک بھر میں ڈینگی بے قابو ہے۔

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ بچے سمیت مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے، جس سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے، ڈینگی کے نئے کیس سامنے آنے کی رفتار بھی نہیں تھم سکی۔

راولپنڈی میں ڈینگی بخار سے مزید 2 مریض جاں بحق ہوئے ہیں، بچے ساجد نے بے نظیر بھٹو جنرل اسپتال جبکہ 50 سالہ شبیر نے ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑا، دونوں راولپنڈی کے رہائشی تھے، ضلع بھر میں مزید 174جبکہ صوبے میں225  شہری ڈینگی کا نشانہ بنے ہیں۔

پوٹھوہار کے علاقے سے سب سے زیادہ 93 کیس سامنے آئے ہیں، لاہور میں17نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ چکوال، اٹک، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات سے بھی مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں اب تک ڈینگی مریضوں کی تعداد 5190 ہوگئی، لاہور میں ڈینگی کے17نئے مریضوں میں سے 9 اسپتالوں میں داخل ہو گئے ہیں، لاہور میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد257ہوگئی، حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے مریض بھی ہیں جو راولپنڈی اور سوات سے علاج کی غرض سے لاہور آئے۔

واضح رہے کہ صوبے بھر میں 2148 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا، لاروا کی موجودگی پر237 کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج کرکے 63 افراد گرفتار کر لیے گئے،۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔