- لاہور کے قریب جعفر ایکسپریس میں آتشزدگی، مسافر محفوظ
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
- ’’آپ کو ہمارے ہاں ضرور آنا ہے۔۔۔!‘‘
- رواں سال کپاس کی مقامی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ
- مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر کیساتھ سرپلس رہا
- کیویز سے اَپ سیٹ شکست؛ رمیز راجا بھی بول اٹھے
- آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون یا جولائی میں ہونیکا امکان ہے، وزیر خزانہ
عدنان صدیقی نے ملی نغمے کی دھن بجا کر ایوارڈ تقریب اپنے نام کرلی
ہوسٹن: معروف اداکار و ہدایت کار عدنان صدیقی نے ہم ایوارڈ کی تقریب میں قومی نغمہ ’ یہ وطن تمھارا ہے‘ کی دھن بجا کر ایوارڈ تقریب اپنے نام کرلی۔
ان دنوں امریکی شہر ہیوسٹن ساتویں ہم ایوارڈز کی تقریب کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں پاکستان شوبز انڈسٹری کی تمام نامور شخصیات موجود ہیں۔ تقریب میں بہت سے فنکاروں نے اپنے جوشیلی پرفارمنس دکھا کر شائقین سے داد سمیٹی وہیں کئی فنکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے منفرد پرفارمنس کے ذریعے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
ایوارڈ کی تقریب میں جہاں عاصم اظہر نے اپنے لباس کے ذریعے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا تودوسری جانب عدنان صدیقی نے بھی شہنشاہ غزل مہدی حسن کا مشہور نغمہ ’یہ وطن تمھارا ہے‘ کی دھن بجا کر محفل میں سماں باندھ دیا۔
عدنان صدیقی نے بانسری کے ذریعے نغمے کی دھن بجائی تو محفل میں بیٹھے تمام ہی شائقین اور مہمان اداکار کے ساتھ ہم آواز ہو گئے۔ ویڈیو میں عدنان صدیقی دھن بجاتے ہوئے آبدیدہ بھی نظر آئے جو کہ وطن سے محبت کی عکاسی کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری ہونے کی بعد لوگوں نے اداکار کے فن کی خوب تعریف کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔