دو خواتین خلانورد کا خلائی سوٹ تیار، اب خلا میں چہل قدمی کرسکیں گی

ویب ڈیسک  پير 7 اکتوبر 2019
کرسٹٰینا خلا میں جانے سے قبل اپنے عزیزوں سے بات کررہی ہیں (فوٹو: یاہو)

کرسٹٰینا خلا میں جانے سے قبل اپنے عزیزوں سے بات کررہی ہیں (فوٹو: یاہو)

پیساڈینا، کیلیفورنیا: انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین خلا نورد خاص اسپیس سوٹ پہن کر کچھ وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر گزاریں گی۔

چھ ماہ قبل یہ تجربہ کیا جانا چاہیے تھا لیکن خاتون خلا نورد کے سوٹ کا سائز مختلف تھا اور اب ناسا نے یہ خامی دور کردی ہے۔ اب ناسا کے مطابق دونوں خواتین 21 اکتوبر کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کر ایک ساتھ خلا میں اپنی قوت آزمائیں گی۔

ان میں کرسٹینا کوخ اور جیسیکا مائر شامل ہیں جو مارچ سے خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں۔ ناسا نے ان کے لیے درمیانے سائز کا خلائی سوٹ روانہ کیا ہے جو امید ہے کہ دونوں خواتین کو فٹ آجائے گا۔

واضح رہے کہ جیسیکا مجوزہ پانچ میں سے چار مرتبہ خلائی واک کرچکی ہیں اور انہوں نے خلائی اسٹیشن میں نئی لیتھیئم آئن بیٹریاں بھی نصب کی ہیں لیکن ناسا کی خواہش تھی کہ اب دونوں خواتین ایک ساتھ باہر نکل کر ایک نئی تاریخ رقم کریں مگر خلائی سوٹ کا بڑا سائز آڑے آگیا اور اب ان کے لیے نیا لباس پہنچادیا گیا ہے۔

ناسا کے مطابق ان کے ادارے میں خواتین ایک ساتھ یکسوئی سے کام کرتی ہیں اور اسی بنا پر وہ خلا میں بہترین کام کرسکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔