- ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان
- کراچی میں پانی کے بحران کے خلاف جماعت اسلامی کا واٹر بورڈ ہیڈ آفس پر دھرنا
- مسجد میں ہندوؤں کا مذہبی نشان ملنے پرتنقید کرنے والے دلی یونیورسٹی کے پروفیسرگرفتار
- بچوں کو جینے دیجئے
- بابر اعظم کے بھائی کی ایچ پی سی میں پریکٹس موضوع بحث
- ون وے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار چالان، 2 ہزار ڈرائیور زیر حراست
- ٹرمپ نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10ہزارڈالرجرمانہ ادا کردیا
- پلاسٹک تھیلیوں کی خرید و فروخت روکنے کیلئے کارروائیوں کی تیاری
- مہنگائی کی شرح میں مزید 1.42 فیصد اضافہ، 16.54 فیصد ہوگئی
- کراچی سے شکارپور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق
- بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن
- روس کا فن لینڈ کی گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ
- آصف علی زرداری کی مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کی شدید مذمت
- خاتون رکن کے مستعفی ہونے کے بعد اسرائیلی حکومت پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھی
- مریم نواز کےخلاف عمران خان کی قابل افسوس زبان پر پوری قوم مذمت کرے، وزیراعظم
- مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پر خواجہ سعد رفیق کا ردعمل
- سانپ کے زہر کو غیر مؤثر کرنے والا مرکب دریافت
- دیوقامت اژدھے نے سڑک بلاک کردی
- میرا نام بار بار لیتی ہو، مریم تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ناراض نہ ہوجائے، عمران خان
- چوری کرنے والے بندر اور کتے کی جوڑی، دلچسپ ویڈیو وائرل
’’کاف کنگنا‘‘ 25 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

قلم سے انصاف کیا، فلم دیکھنے پر ’’کاف ‘‘ اور ’’ کنگنا‘‘ کا راز کھلے گا، خلیل الرحمن قمر۔ فوٹو: فائل
لاہور: معروف رائٹر اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر نے فلم ’’کاف کنگنا‘‘ 25اکتوبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے خلیل الرحمان قمر نے ’’ ایکسپریس ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کے ایک مکالمے میں اس کی وضاحت کی گئی ہے اور فلم بین جب فلم دیکھیں گے تو انھیں ’’کاف‘‘ اور ’’کنگنا‘‘ کے بارے میں پتہ چل جائے گا ، اس لیے یہ ابھی سسپنس رکھا گیا ہے۔ فلم میں ایشال سے پہلے میں نے دو ہیروئنز رکھیں اور نکالیں۔
سب سے پہلے سوہائے علی ابڑو اورپھر عروہ حسین کے ساتھ کام کیا، ان کے کام کو نکال دیا اور پھر شروع سے شوٹ کیاجس سے مجھے کروڑوں کا نقصان ہوا۔ریشم کو میں نے نہیں وہ خود ہی فلم چھوڑ گئی۔ ریشم والا کردار بعد میں فضا علی نے کیا خوب کیا۔
فلم کی کاسٹ میں ایشال، آبی خان، سمیع خان،عائشہ عمر، فضاعلی،ساجد حسن،راشد محمود، صائقہ خیام،نسیم وکی ،اکرم اداس،بلال چودھری، خالد بٹ اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔ فلم کے گانے شفقت علی خان، راحت فتح علی خان، فرحان سعید، عارف لوہار اور آئمہ بیگ نے گائے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔