بھارت میں سڑک چھاپ بھکاری لاکھوں کا مالک نکلا

ویب ڈیسک  بدھ 9 اکتوبر 2019
بھکاری کی جھگی سے ایک لاکھ 77 ہزار روپے مالیت کے سکے ملے (فوٹو : بھارتی میڈیا)

بھکاری کی جھگی سے ایک لاکھ 77 ہزار روپے مالیت کے سکے ملے (فوٹو : بھارتی میڈیا)

 ممبئی: بھارت میں بھیک مانگ کر گزارا کرنے والے بھکاری کی جھگی سے 1 لاکھ 77 ہزار مالیت کے سکے ملے ہیں جب کہ بینک اکاؤنٹ میں بھی پونے 9 لاکھ سے زائد رقم موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے بھکاری کی شناخت ہوگئی ہے، 62 سالہ اربھی چند نامی شخص کا ریلوے اسٹیشن کے قریب ہی ایک چھوٹی سی جھگی میں بسیرا تھا۔ تلاشی کے دوران جھگی سے برتنوں اور تھیلوں میں چھپائے گئے سکے ملے ہیں جن کی کُل مالیت 1 لاکھ 77 ہزار تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان سکوں کو گننے میں کئی گھنٹے لگ گئے جب کہ جھگی سے بھکاری کے ایسے دستاویز بھی ملی ہیں جس سے اس کے بینک اکاؤنٹ کا پتا چلا جن میں 8 لاکھ 77 ہزار روپے موجود ہیں۔ دستاویز سے پتا چلا کہ وہ راجھستان کا رہائشی ہے جو کئی برس سے ممبئی میں رہائش پذیر تھا اور کبھی کبھی اپنے گھر جایا کرتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔