وزیراعظم کا سعودی عرب کے دورے کا امکان

ویب ڈیسک  بدھ 9 اکتوبر 2019
ملاقات میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے، ذرائع: فوٹو: فائل

ملاقات میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے، ذرائع: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان چین سے واپسی پرسعودی عرب جائیں گے.

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان چین سے واپسی پرسعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پرچین میں موجود ہیں۔ دورے کے دوران  وزیراعظم نے چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر، خطے کی صورتحال اوردیگراہم امورپرگفتگوکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔