افغان فوج کی کارروائی میں القاعدہ کا اہم رہنما 6 ساتھیوں سمیت ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 9 اکتوبر 2019
عاصم عمر القاعدہ ایشیا کا سربراہ تھا اور طالبان کمپاؤنڈ میں پناہ لے رکھی تھی۔ فوٹو : این ڈی ایس

عاصم عمر القاعدہ ایشیا کا سربراہ تھا اور طالبان کمپاؤنڈ میں پناہ لے رکھی تھی۔ فوٹو : این ڈی ایس

کابل: افغانستان میں سیکیورٹی  فورسز کے آپریشن میں القاعدہ ایشیا کا کمانڈر عاصم عمر اپنے 6 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے موسیٰ قلعہ میں خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے فراہم کی گئی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران 7 القاعدہ جنگجو مارے گئے۔

یہ خبر پڑھیں: افغانستان میں فوجی بس کے نزدیک خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک

ادھر این ڈی ایس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے کمانڈرز میں اہم رہنما عاصم عمر بھی شامل ہے جب کہ ہلاک ہونے والے ایک جنگجو کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے جو ایمن الزواہری کا رابطہ کار تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: افغانستان میں یونیورسٹی کے کلاس روم میں زوردار دھماکا

دوسری جانب آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلمند میں 24 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے فضائی کارروائی میں امریکی طیاروں نے حصہ لیا۔ بمباری کی وجہ سے 40 شہری بھی ہلاک ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔