- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
کراچی میں 111 افراد کا قاتل گرفتار
کراچی: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 111 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ طالبہ مصباح کے قتل میں ملوث ملزم بھی قانون کی گرفت میں آگیا۔
کراچی میں ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے جو 111 قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم سرکاری عباسی شہید اسپتال میں ملازم تھا، اس کا نیٹ ورک بھی بے نقاب ہوگیا ہے جس میں بہت سے ملزمان شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، اس گروہ کے خلاف 57 مقدمات اب تک سامنے آچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے طالبہ جاں بحق
ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ گرفتار ملزم سانحہ 12 مئی میں بھی ملوث ہے، کچھ عرصہ قبل اس نے اپنا حلیہ تبدیل کرلیا اور تبلیغ پر چلا گیا تھا۔
مزاحمت پر قتل طالبہ مصباح کا قاتل افغان ڈکیت گرفتار
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل ہونے والی طالبہ مصباح کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اس واقعے میں کچرا چننے والے افغانی جرائم پیشہ ملوث ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے اپنے ساتھی بشیر افغانی سمیت واردات کی تھی، واردات کے دوران چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مفرور ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، یہ افغانی گینگ ہے جس نے کچرا چننے سے اپنا کام شروع کیا اور ڈکیتیاں شروع کردیں، کراچی میں کچراچننے والے افغانی ریکی کرکے وارداتیں کرتےہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔