جرمنی میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 9 اکتوبر 2019
پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ فوٹو : فائل

پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ فوٹو : فائل

برلن: جرمنی میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے مرکزی دروازے پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر ہالے میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے جن میں سے ایک ملزم کو پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا ہے۔

قبل ازیں ہالے پولیس کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ فی الحال اپنے گھروں سے باہر نکلیں، حملہ آور مسلح ہے اور کسی بھی دوسرے حادثے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ سرچ آپریشن کے لیے ریلوے اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فائرنگ کے وقت یہودیوں کی عبادت گاہ ’سنیاگونگ‘ میں یہودیوں کے تہوار یوم الغفران المعروف (Yom Kippur) منانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ مرکزی دروازے پر سیکیورٹی کے باعث حملہ آور اندر داخل ہونے میں ناکام رہا جس سے جانی نقصان کم ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔