- ارنب گوسوامی اسکینڈل نے بھارت میں تہلکہ مچادیا، اپوزیشن کا پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ
- راولپنڈی کے تاجر کو افغانستان سے بھتے کی دھمکی
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- خضدار کے واحد اسپتال کا درد بھرا احوال
- ماضی کی ڈیلز اور این آر او کا خمیازہ عوام کو بھرنا پڑ رہا ہے، شہزاداکبر
- سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
- منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم پر گاڑی چڑھا دی، اہلکار شہید
- محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
- فہد ملک قتل کیس کے ملزمان کا ٹی وی کیمرہ مین پر بدترین تشدد
- کووِڈ 19 پر تحقیق میں تعاون پر چین کے شکر گزار ہیں، عالمی ادارہ صحت
- مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس کے ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا
- بھارت میں اپنی بیٹی کو 7 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
- جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز؛ قومی ٹیم کے ارکان کل کراچی رپورٹ کریں گے
- شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا
- پاکستان بھارتی مذموم عزائم کوبے نقاب کرتا رہے گا، وزیراعظم
- ناانصافی اور امتیازات، ڈپریشن اور مایوسی کی وجہ بھی قرار
- دو ڈرونز کے درمیان کوانٹم انٹرنیٹ سگنل بھیجنے کا کامیاب مظاہرہ
- ٹون می: آپ کی تصویر کو ڈزنی فنکار بنانے والی ایپ
- تعلیمی اداروں کی مرحلہ وار بحالی، نویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی عمل شروع
- بھارت یکے بعد دیگرے اپنی غیرذمہ دارانہ حرکتوں کی وجہ سے بے نقاب ہورہا ہے، شاہ محمود قریشی
جرمنی میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ فوٹو : فائل
برلن: جرمنی میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے مرکزی دروازے پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر ہالے میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے جن میں سے ایک ملزم کو پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا ہے۔
قبل ازیں ہالے پولیس کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ فی الحال اپنے گھروں سے باہر نکلیں، حملہ آور مسلح ہے اور کسی بھی دوسرے حادثے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ سرچ آپریشن کے لیے ریلوے اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فائرنگ کے وقت یہودیوں کی عبادت گاہ ’سنیاگونگ‘ میں یہودیوں کے تہوار یوم الغفران المعروف (Yom Kippur) منانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ مرکزی دروازے پر سیکیورٹی کے باعث حملہ آور اندر داخل ہونے میں ناکام رہا جس سے جانی نقصان کم ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔