سرینگر میں پاکستانی پرچم لہراؤں گا، آخری منزل دہلی ہے، علی محمد خان

ویب ڈیسک  بدھ 9 اکتوبر 2019
انشاء اللہ ہم کشمیر کو آزاد کرکے رہینگے، وزیرمملکت فوٹو:فائل

انشاء اللہ ہم کشمیر کو آزاد کرکے رہینگے، وزیرمملکت فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ میں سرینگر میں پاکستانی پرچم لہراؤں گا اور ہماری آخری منزل دہلی کا لال قلعہ ہے۔

اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ مودی نے جس طرح گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا اب کشمیر میں کررہا ہے، مودی قاتل اعظم ہے اور آرایس ایس کا بدنما چہرہ ہے۔

وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ انشاء اللہ ہم کشمیر کو آزاد کرکے رہینگے، مودی کو بتانا چاہتاہوں کہ غزوہ ہند کا آغاز ہوچکا ہے، اسلحہ ہمارے لئے جنگی سامان نہیں بلکہ جہاد ہمارا سامان ہے، ہماری آخری منزل لال قلعہ ہے، مجھے یقین ہے کہ میں اپنی زندگی میں سرینگر میں پاکستانی پرچم لہراوں گا۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ یہ وہی مودی ہے جس کو گجرات میں قتل وغارت پر امریکہ میں داخلہ بند کردیا تھا، آج وہی مودی انڈیا کا وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ اس کا امریکہ میں استقبال کرتا ہے، مودی چاہتا ہے کہ وہ آزاد کشمیر پر بھی حملہ کرے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔