- وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں اضافہ کردیا
- دنیا میں اپنے اتحادیوں سے پیدا ہونے والی دوریاں ختم کریں گے، صدر بائیڈن
- جیولرز اور ڈاکٹرز اپنے کسٹمرز کی مشکوک ٹرانزیکشنز رپورٹ کرنے کے پابند
- ایران کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ کا سياسی کيريئر ختم ہوگیا، روحانی
- جوبائیڈن کے ساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کا منتظرہوں، وزیراعظم
- پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی کی شرکت
- اسپین کے دارالحکومت میں زوردار دھماکا، 3 افراد ہلاک
- کورونا وبا بے قابو ہونے پر نیدرلینڈ میں کرفیو کا نفاذ
- حکومت کی مدارس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار
- پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی
- برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم 60 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت
- گوادر ٹیکس فری زون کے لیے مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
- روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو تنزلی کا سامنا
- ٹرمپ نے صدارت کے آخری روز ’اپنوں‘ کو نوازنے کی تاریخ رقم کردی
- جوبائیڈن امریکا کے معمر ترین صدر اور کملا ہیرس پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں
- جوبائیڈن حکومت نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کا عندیہ دے دیا
- پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ
- بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل پر ہندو برادری کا انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ
- دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے 7 سالہ بچی ہلاک
پیپلز پارٹی کا جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان

آزادی مارچ میں پورا تعاون کریں گے، چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن کو احتجاج کا جمہوری حق ملے، چیئرمین پی پی (فوٹو: فائل)
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ جس شہر سے بھی آزادی مارچ گزرے گا پیپلز پارٹی وہاں بھرپور سپورٹ کرے گی۔
اس بات کا اعلان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پی پی پی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کی مرکزی قیادت بھی ان کے ہمراہ موجو تھی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتی ہے جس جگہ جس شہر جس وقت آزادی مارچ ہوگا پیپلز پارٹی وہاں استقبال اور مکمل سپورٹ کرے گی۔
یہ پڑھیں: شہباز شریف کی فضل الرحمان کے دھرنے میں بھرپور شرکت کی مخالفت
انہوں نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی معاشی صورتحال پر غور کیا، ملک کی خارجہ پالیسی کا جائزہ لیا، نالاِئق نااہل حکومت نے ہرسطح پرحملہ کیا، ہمیں حالات کو ٹھیک کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، سلیکٹڈ حکومت سیلکٹرز کو خوش رکھنے میں مصروف رہتی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو بحال کرنا مسائل کا واحد حل ہے، ملک میں معاشی انصاف ہو، عام آدمی کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی ہے، ہر سیاسی جماعت حکومت کےخلاف احتجاج پر ہے، مولانا فضل الرحمن نے بھی آزادی مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہے، پیپلز پارٹی آزادی مارچ کی سپورٹ کا اعلان کرتی ہے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
اسی سے متعلق: شہباز شریف کی فضل الرحمان کے دھرنے میں بھرپور شرکت کی مخالفت
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ سے پنجاب میں انٹری دیں گے اور 18 اکتوبر کو جلسہ بھی کریں گے، سندھ حکومت آزادی مارچ میں پورا تعاون کرے گی، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو احتجاج کا جمہوری حق ملے، وہ جمہوریت پسند ہیں اور تیسری قوت کے اشارے پر نہیں، مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کے خلاف جدوجہد کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔