تھشارا پریرا نے پاکستان نہ آنے کی وجہ ’’ڈینگی‘‘ کو قرار دے دیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2019
آل راؤنڈر ان 10 کھلاڑیوں میں شامل تھے جنھوں نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹور سے انکار کیا۔ فوٹو:فائل

آل راؤنڈر ان 10 کھلاڑیوں میں شامل تھے جنھوں نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹور سے انکار کیا۔ فوٹو:فائل

کراچی:  سری لنکن آل راؤنڈر تھشارا پریرا نے پاکستان نہ آنے کی وجہ ’’ڈینگی‘‘ کو قرار دے دیا۔

میزبان شائقین کو سب سے زیادہ حیرت تھشارا پر ہوئی جو 2017 میں ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلنے والی سری لنکن ٹیم کے کپتان تھے۔ ایک شائق کی جانب سے جب ان پر نیشنل ڈیوٹی پر کیریبیئن پریمیئر لیگ کو ترجیح دینے کے حوالے سے تنقید کی گئی تو تھشارا نے جواب دیا کہ ’ویسٹ انڈیز میں مجھے ڈینگی ہوگیا تھا۔اسی وجہ سے کسی کی کوئی مدد نہیں کرسکتا تھا، ڈاکٹروں کے مشورے پر بدستور آرام کررہا تھا، لوگ بھی بغیر کچھ جانے بات کردیتے ہیں‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آل رائونڈر نے بدستور سی پی ایل کے رواں سیزن میں 4 میچز کھیلے اور اس وقت واپس لوٹے جب بورڈ نے انھیں دیگر ساتھیوں کے ساتھ کیمپ کیلیے طلب کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔