وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2019
وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے بیجینگ سے اسلام آباد پہنچے

وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے بیجینگ سے اسلام آباد پہنچے

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان چین کے 2 روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورہ چین مکمل کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے بیجینگ سے اسلام آباد پہنچے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرتوانائی خسرو بختیار، مشیر خزانہ عبدالرزاق داؤد وطن واپس پہنچے جب کہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، چیئرمین بی او آئی زبیر گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔