حکومت کے خاتمے تک جے یو آئی (ف) کے ساتھ ہیں، نواز شریف

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2019
موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے ، نوازشریف فوٹو: فائل

موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے ، نوازشریف فوٹو: فائل

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان پیغام رسانی کا کردار ادا کیا، کیپٹن (ر) صفدر نے ہی مولانا فضل الرحمان کا خط نواز شریف کو پہنچایا۔ انہوں نے نواز شریف کا جوابی خط بھی مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جوابی خط میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے ، موجودہ حکومت کے خاتمے تک (ن) لیگ جے یو آئی (ف) کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان مارچ کریں مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت اور کارکن آپ کے ساتھ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔