وزیراعظم نے وزیر مذہبی امور کو دھرنا رکوانے کا ٹاسک سونپ دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2019
وزیراعظم نے دھرنے سے متعلق تمام معلومات بھی طلب کرلیں،ذرائع فوٹو: فائل

وزیراعظم نے دھرنے سے متعلق تمام معلومات بھی طلب کرلیں،ذرائع فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور انہیں دھرنے سے روکنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنا بچاؤ ٹاسک سونپ دیا ہے ۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کرتے ہوئے ان سے دھرنے کو روکنے یا نمٹنے سے متعلق سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت کے خاتمے تک جے یو آئی (ف) کے ساتھ ہیں، نواز شریف

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری کو مد نظر رکھتے ہوئے نور الحق قادری کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا بھی امکان ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سفارشات مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کریں گے، وزیر اعظم سفارشات کی روشنی میں اعلیٰ سطح اجلاس بلاکر مشاورت بھی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔