زرمبادلہ کے مجموعی زخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2019
سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک ۔ فوٹو:فائل

سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک ۔ فوٹو:فائل

کراچی: کمرشل بینکوں کے زخائر میں 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 4 اکتوبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے ہو کر 14 ارب 99 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اور سرکاری زخائر 7 ارب 75 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی، اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 7ارب 23 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔