کشمیریوں سے اظہار یکجہتی؛حکومت کا اسلام آباد میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2019
وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں، فرودس عاشق اعوان فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں، فرودس عاشق اعوان فوٹو: فائل

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وفاقی دارالحکومت میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں فرودس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے وفاقی دارلحکومت میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ یہ زنجیر جمعے کو سہ پہر 3 بجے ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک بنائی جائے گی۔

فرودس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں، ہر محاذ پر ان کے جائز، جمہوری، قانونی حق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں شرکت کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔