سونے کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2019
فی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 روپے 214 روپےکا اضافہ، فوٹو: فائل

فی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 روپے 214 روپےکا اضافہ، فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی سطح پر  فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالرکے اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 روپے 214 روپےکا اضافہ ہوگیا۔

کراچی حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 87450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 74974 روپے ہوگئی تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1050 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپےپر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔