کوئٹہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی اور ساس قتل

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2019
پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی ملزم کی تلاش شروع کردیں فوٹو: فائل

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی ملزم کی تلاش شروع کردیں فوٹو: فائل

کوئٹة: ہزار گنجی میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کردیا۔

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کرکے موقع واردات سے ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو فوری طورپر سول اسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔