آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر سے ملاقات

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2019
ملاقات میں باہمی دلچسپی اورپیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر فوٹو: ایکسپریس

ملاقات میں باہمی دلچسپی اورپیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر فوٹو: ایکسپریس

بیجنگ / راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل یوآن یوبائی سے ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کمانڈر پی ایل اے سدرن تھیٹر کمانڈ کے مابین ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچپسی اور پیشہ وارانہ نوعیت کے امور پر بات چیت کی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔