عاطف اسلم کی آوازمیں ’حمد‘ سن کرمداح جھوم اٹھے

ویب ڈیسک  جمعـء 11 اکتوبر 2019
پوری حمد سننے کے لیے اب مداحوں کا انتظاراب ختم ہوگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

پوری حمد سننے کے لیے اب مداحوں کا انتظاراب ختم ہوگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

 کراچی: عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو 12 میں حمد ’وہی خدا ہے‘ اپنی آوازاورمنفرد انداز میں پڑھ کرمداحوں کو بہت محظوظ کیا۔

کوک اسٹوڈیو کی جانب سے گزشتہ روز عاطف اسلم کی آوازمیں پڑھی گئی حمد ’وہی خدا ہے‘ کی کچھ جھلکیاں شیئرکی گئی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھیں جب کہ مداح اُن جھلکیوں سے تو محظوظ ہو ہی رے تھے تاہم وہ پوری حمد سننے کے لیے بھی بے تاب نظر آئے اور ان کا یہ انتظاراب ختم ہوگیا۔

عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی گئی حمد جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تو ویسے ہی مداحوں کا ہجوم امڈ آیا اور عاطف اسلم کے پڑھنے کے اندازسمیت حمد کی کمپوزیشن کی بے حد تعریف کی گئی۔

عاطف اسلم کی آواز اورحمد پڑھنے کے منفرد انداز کو دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

https://twitter.com/abasitm1993/status/1182602304182247424

https://twitter.com/FarahGojali/status/1182602115002306562

https://twitter.com/Zi99Ham/status/1182601779386748929

ایک مداح نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حمد ختم ہونے کے بعد جب عاطف اسلم نے درود پاک پڑھنا شروع کیا تواس وقت میوزک کا بند ہوجانا، بہترین اقدام لگا۔

ایک اور مداح کی جانب سے تعریف کی گئی اورکہا گیا کہ ’حمد‘ جذبات سے بھرپورہے جو دل کوجا کرلگ رہی ہے۔

https://twitter.com/AtifAsl27101462/status/1182598792438112256

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔