- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیں گے، سربراہ پاک فضائیہ
کاکول: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہر اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گی۔
(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی پاک فضائیہ کےسربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان موجود تھے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ پاکستان سمیت دوست ممالک سعودی عرب، فلسطین، بحرین اور سری لنکا کے کیڈٹس کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اپنی قربانیوں پر فخر ہے، مسلح افواج نےقربانیاں دے کر ملک میں امن کو یقینی بنایا، مسلح افواج ہر اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئرچیف مجاہد انور خان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں اعزازت تقسیم کیے، صدارتی گولڈ میڈل کمپنی سینئر انڈر آفیسر قاسم ایوب کو دیا گیا جب کہ خصوصی اعزازی شمشیر بٹالین سینئر انڈر آفیسر عثمان شاہد کو دی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔