کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیں گے، سربراہ پاک فضائیہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 اکتوبر 2019
مسلح افواج کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اپنی قربانیوں پر فخر ہے، سربراہ پاک فضائیہ۔ فوٹو:فائل

مسلح افواج کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اپنی قربانیوں پر فخر ہے، سربراہ پاک فضائیہ۔ فوٹو:فائل

کاکول: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہر اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گی۔

(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی پاک فضائیہ کےسربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان موجود تھے۔  پاسنگ آؤٹ پریڈ پاکستان سمیت دوست ممالک سعودی عرب، فلسطین، بحرین اور سری لنکا کے کیڈٹس کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اپنی قربانیوں پر فخر ہے، مسلح افواج نےقربانیاں دے کر ملک میں امن کو یقینی بنایا، مسلح افواج ہر اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئرچیف مجاہد انور خان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں اعزازت تقسیم کیے، صدارتی گولڈ میڈل کمپنی سینئر انڈر آفیسر قاسم ایوب کو دیا گیا جب کہ خصوصی اعزازی شمشیر بٹالین سینئر انڈر آفیسر عثمان شاہد کو دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔