بھارت میں وزیراعظم مودی کی بھتیجی بھی محفوظ نہیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 اکتوبر 2019
بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور ہراساں کرنے کے واقعات عام ہیں (فوٹو : فائل)

بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور ہراساں کرنے کے واقعات عام ہیں (فوٹو : فائل)

نئی دہلی: بھارت میں وزیر اعظم مودی کے بھائی کی بیٹی دامایانتی بین مودی سے اسلحے کے زور پر سر راہ ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔

بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا جہاں خواتین سے جنسی زیادتی، جبر و تشدد کے واقعات عام ہیں، مودی سرکار کی بری کارکردگی کے باعث بھارت جرائم کا گڑھ بن گیا ہے جس سے خود وزیراعظم کے اہل خانہ بھی محفوظ نہیں رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی کی بیٹی ایک ضروری کام سے نئی دہلی کے مرکزی بازار پہنچیں تو مسلح افراد نے اسلحہ دکھا کر ان سے پرس چھین لیا جس میں 56 ہزار روپے اور دو موبائل فون تھے جب کہ اہم کاغذات بھی پرس میں موجود تھے۔

نئی دہلی پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راہ زنی اور چوری کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔