خطے میں ثالثی کا کردار وزیراعظم کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک  اتوار 13 اکتوبر 2019
وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے ثالثی کا کردار امت مسلمہ اور دنیا کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان دنیا بھر میں پرعزم، بااعتماد،باوقار اور روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر ایک عالمی مدبر مسلم رہنما کا خطاب تھا جہاں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران خلیجی خطے میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے ثالثی کا کردار امت مسلمہ اور دنیا کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جیلوں میں جوبےچینی اورتڑپ ہےوہ پاکستان کی نہیں یہ گمراہ ٹولہ زلزلہ متاثرین کا مدد کرتانظرنہیں آیا،دونوں خاندان اپنی سیاہ کاریوں کے وجہ سے جیلوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوجوانوں کوخودمختاراوربااختیاربناناچاہتےہیں،عمران خان لٹیروں اور چوروں کو اصل جگہ پہنچائےگا، وزیراعظم بیمارصنعتوں کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں جب پاکستان کی صنعت کاپہیہ چلےگااس سے غریب کا چولہاجلے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔