شہباز شریف نے آزادی مارچ کی کامیابی کیلیے لاہور کی قیادت کو ٹاسک سونپ دیا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 13 اکتوبر 2019
پارٹی کے مستقبل کیلیے حکمت عملی بنانے،پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو متحرک کرنے اور سرگرم کارکنوں کو آگے لانے کی ہدایت (فوٹو: فائل)

پارٹی کے مستقبل کیلیے حکمت عملی بنانے،پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو متحرک کرنے اور سرگرم کارکنوں کو آگے لانے کی ہدایت (فوٹو: فائل)

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف نے آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے لاہور کی قیادت کو ٹاسک سونپ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی قیادت کو پارٹی کے مستقبل کے لیے حکمت عملی بنانے، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو متحرک کرنے اور سرگرم کارکنوں کو آگے لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

پارٹی صدر کی ہدایت پر لاہور کے صدر پرویز ملک اور جنرل سیکریٹری خواجہ عمران نذیر ان نے وکلا ونگ، لیبر ونگ، علما ونگ، یوتھ ونگ اور طلبا سمیت دیگر پارٹی شعبہ جات سے رابطے شروع کردئیے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ زندہ دلان لاہور نے ہمیشہ تاریخی تحریکوں کی قیادت کی اور کامیابی حاصل کی، سلیکٹڈ حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے، آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے، قیادت کا حکم آگیا ہے  اب حکومت کو گھر بھجوا کر دم لیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔