کوئٹہ میں كم عمر ڈرائیورز شہریوں كیلئے سیكیورٹی رسک بن گئے

ویب ڈیسک  اتوار 13 اکتوبر 2019
حكام مسئلے كو سنجیدگی سے حل كریں اور کم عمر لڑکوں سے ڈرائیونگ کرانے والوں كیخلاف كارروائی کریں، شہریوں کا مطالبہ  ۔ فوٹو : فائل

حكام مسئلے كو سنجیدگی سے حل كریں اور کم عمر لڑکوں سے ڈرائیونگ کرانے والوں كیخلاف كارروائی کریں، شہریوں کا مطالبہ ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ: کوئٹہ میں كم عمر ڈرائیورز شہریوں كے لئے سیكیورٹی رسک بن گئے ہیں اور آئے روز جان لیوا حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہریوں كا كہنا ہے كہ شہر كے بیشتر علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن، سریاب، نواں كلی، خروٹ آباد، پشتون آباد اور مركزی سڑكوں پر آئے روز حادثات میں لوگ زخمی ہوچكے ہیں اور كئی بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ان زیادہ تر حادثات كی ذمہ داری ان لوگوں  پرعائد ہوتی ہے جو كم عمر لڑکوں كو ٹریكٹر ٹرالی اور واٹر ٹینكرز چلانے كی اجازت دیتے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ كیا ہے کہ ٹریفک حكام اس مسئلے كو سنجیدگی سے حل كریں اور کم عمر لڑکوں سے ڈرائیونگ کرانے والوں كے خلاف كارروائی كركے شہریوں  كو خطرناک حادثات سے بچائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔