مریدکے میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے 4 مزدوروں کو کچل دیا

ویب ڈیسک  پير 14 اکتوبر 2019
حادثے میں 3 مزدور موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ فوٹو:فائل

حادثے میں 3 مزدور موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ فوٹو:فائل

مریدکے: جی ٹی روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے چار مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 3 مزدور موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

امدادی اداروں کے مطابق تین محنت کش صبح سویرے اپنے خاندان کے لیے روزگار کمانے نکلے تھے اور منڈی جانے کے لیے بس کا انتظار کر رہے تھے جبکہ چوتھا مزدور سائیکل پر سوار ہوکر کچرے چننے جا رہا تھا۔ اسی دوران تیز رفتار آئل ٹینکر نے ان غریب مزدوروں کو کچل دیا۔

سڑک کی درمیانی فٹ پاتھ میں رگڑنے کے باعث چاروں افراد کے چہرے بھی مسخ ہوگئے ہیں۔ ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ موٹر وے پولیس نے ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔