- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
جسٹس قاضی فائز نے سپریم جوڈیشل کونسل کے جواب پر اعتراضات جمع کرادیے
اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسی نے اٹارنی جنرل کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کی نمائندگی کرنے اور جواب جمع کرانے پر اعتراض اٹھادیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کے جواب پر اعتراضات جمع کرادیے۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کا جواب جمع کرانا درست نہیں، کونسل کی جانب سے اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کی اجازت کا ریکارڈ موجود نہیں، اٹارنی جنرل صرف وفاقی حکومت کو قانونی معاملات میں مشورے دینے کا پابند ہے، سپریم کورٹ سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے دائرہ اختیار سے باہر جانے پرکارروائی کا حکم دےچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس فائز عیسٰی بہانے بناکر تحقیقات سے بچنا چاہتے ہیں، حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب
جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کونسل کو اختیار حاصل نہیں تھا کہ اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کی ذمہ داری دیتی، کونسل کی جانب سے اٹارنی جنرل کو اپنا وکیل تفویض کرنا آئین کی شق 100 کی خلاف ورزی ہے، اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان وفاقی حکومت کی نمائندگی کر تے ہیں، میرے الزامات پر کونسل اورسیکریٹری کا جواب نہ آنے پرالزامات کو تسلیم شدہ تصور کیاجائے۔
پس منظر
حکومت نے بیرون ملک جائیداد چھپانے کے الزام میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے جس پر قانونی کارروائی جاری ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے فل کورٹ بنانے کی درخواست کی ہے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے بعض ججز پر تعصب کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔