25 سالہ کورین پاپ اسٹار ’سولی‘ گھر میں مردہ پائی گئیں

ویب ڈیسک  پير 14 اکتوبر 2019
25 سالہ پاپ اسٹار سولی کے انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز تھے - فوٹو: اے پی

25 سالہ پاپ اسٹار سولی کے انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز تھے - فوٹو: اے پی

سیول: کورین پاپ سٹار سولی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورین پاپ اسٹار جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے قریب اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں، ان کی موت کو خودکشی کہا جارہا ہے کیوں کہ ایک ماہ قبل ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے رویے سے تنگ آکر میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 25 سالہ پاپ اسٹار سولی کا اصلی نام چوئی جن ری تھا اور انہیں انسٹاگرام پر 5 ملین سے زائد لوگ فالو کرتے تھے جب کہ وہ مشہور میوزک بینڈ ایف (ایکس) کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔

بی بی سی کے مطابق گذشتہ ماہ انسٹاگرام پر لائیو چلنے والے ایک پروگرام میں ان کی چھاتی حادثاتی طور پر نظر آ گئی تھی۔ اس کے بعد جنوبی کوریا میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا تھا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

کورین پولیس کے مطابق موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور خودکشی والے پہلو کا بھی جائزہ لیا جائے گا جب کہ ان کے مینیجر نے سولی سے مسلسل رابطہ نہ ہونے کی صورت میں ان کے گھر کا رخ کیا تو وہ وہاں مردہ حالت میں پائی گئیں جس کے بعد مینیجر نے پولیس کو اطلاع دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔